کے پی انتخابات، پی ٹی آئی کا آج سپریم کورٹ جانے کا اعلان

خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کے لیے تحریک انصاف نے آج سپریم کورٹ میں درخواست جمع کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

ترجمان تحریک انصاف خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا کہ گورنر نے انتخابات سے متعلق 2 تاریخیں دیں جن کا جواز نہیں بنتا۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالت سے خیبرپختونخوا میں بھی مئی میں انتخابات کی درخواست کریں گے۔