بھارت کی ریاست کرناٹکا میں گھر میں بنے مرغی کے سالن پر باپ اور بیٹے کا جھگڑا ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 32 سالہ شیورام کا گھر میں بنا چکن سالن کھانے کے معاملے پر اپنے والد شینا کے ساتھ جھگڑا ہوا کہ اسی دوران والد نے بیٹے کو لکڑی کا ڈنڈا مارا جس سے اس کی موت ہوگئی۔
رپورٹس کےمطابق بیٹے کے گھر پہنچنے سے پہلے والد نے گھر میں بنا سالن کھا لیا تھا جس پر دونوں میں تلخ کلامی اور جھگڑا ہوا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مرنے والے شخص کی اہلیہ اور 2 بچے ہیں جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔