مسجد اقصٰی میں اسرائیلی فوج کی دہشتگردی واقعے کیخلاف غزہ میں مظاہرین سڑکوں پرنکل آئے اوراسرائیلی مظالم کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔
قابض صہیونی فوج کیخلاف مظاہرے میں بچے حماس کے جھنڈے اٹھائے نظرآئے۔مظاہرین نے ٹائرجلا کر اپنے غم وغصے کا اظہارکیا۔ادھرترکی میں اسرائیلی سفارتخانے کے باہربھی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین نعرہ تکبیرکی صدائیں بلند کرتے رہے۔
واقعے کیخلاف غزہ میں مظاہرین سڑکوں پرنکل آئے۔مظاہرین کی اسرائیلی مظالم کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔جبکہ ترکی میں اسرائیلی سفارتخانےکے باہر بھی مظاہرہ کیا گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز صہیونی افواج مسجد اقصی میں گھس کر نمازیوں پر وحشیانہ تشدد کیا تھا اور بے حرمتی کی تھی۔اسرائیلی فورسز کے حملے میں درجنوں فلسطینی زخمی 350 سے زائد نہتے فلسطنیوں کو گرفتارکرلیا۔