بغیرقرعہ اندازی تمام درخو است گزاروں کو حج پر بھیجنے کا اعلان

حکومت نے اس سال حج کیلئے قرعہ اندازی نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے، تمام درخواست گزار افراد کو حج کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ حج کےلئے قرعہ اندازی نہ کی جائے، تمام درخواست گزار افراد کو حج کا موقع فراہم کیا جائے، فیصلہ وزیراعظم کی ہدایت اور وزیرمذہبی امور کی خواہش پر کیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ رواں سال حج کیلئے ریگولر اسکیم کے تحت 44 ہزار 190 کا کوٹہ تھا، حج کیلئے 72 ہزار 869 درخواستیں جمع کرائی گئیں، کوٹے سے تقریباً 37 ہزار زیادہ درخواستیں موصول ہوئی۔

اس موقع پر وزیرمذہبی امور مفتی عبدالشکور نے کہا کہ پاکستان سمیت پوری دنیا میں اس وقت معاشی بحران ہے، تمام درخواست گزاروں کی درخواستیں منظور کرلی گئی ہیں۔