دبئی: بھارت میں حجام نے 13 سالہ لڑکے کے بال چھوٹے کاٹ کردیے جس پر دل برداشتہ ہوکر بچے نے خودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹر میں 13 سالہ لڑکا اپنے کزن کے ساتھ بال کٹوانے حجام کی دکان پر پہنچا تاہم حجام نے اس کا پسندیدہ ہیئر اسٹائل بنانے کے بجائے بال چھوٹے کردیے۔
بال زیادہ چھوٹے کٹ جانے پر لڑکا مایوس ہوگیا اور اس کا مذاق بھی اُڑایا جانے لگا جس پر دل برداشتہ ہوکر شتروگھن پاٹھک نامی بچے نے رات گئے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
صبح اہل خانہ اس کے کمرے میں گئے تو خون میں لت پت پڑا تھا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔
شتروگھن پاٹھک کے کزن نے پولیس کو بتایا کہ ہیئر اسٹائل صحیح نہیں بنا تو حجام نے مزید بال چھوٹے کردیے۔
اہل خانہ نے بھی شتروگھن پاٹھک کو بہت سمجھایا تھا کہ چھوٹے بال بھی اچھے لگ رہے ہیں لیکن وہ شدید مایوس تھا۔