شیخہ مہرہ نے حال ہی میں اپنے منگیتر شیخ مَانع سے شادی کی ہے۔ شیخہ ماہرہ کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری بیان کے مطابق اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ جوڑے نے حال ہی میں نکاح کرلیا ہے اور شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔
شیخہ مہرہ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی ہیں۔
جوڑے نے اپنی شادی کا اعلان ایک نظم شیئر کرکے کیا جو دلہے کے والد کی جانب سے لکھا گیا ہے۔
جوڑے نے شادی کی دیگر کوئی تفصیل اور تصاویر وغیرہ شیئر نہیں کی ہیں۔ شیخہ مہرہ 29 برس کی ہیں اور انہوں نے برطانوی یونیورسٹی سے بین الاقوامی تعلقات میں ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق شیخہ مہرہ کو امارات میں ہونے والی تقریبات ، نمائش، فیشن شوز اور ایوارڈز تقریبات میں اکثر دیکھا جاتا ہے۔
شیخہ مہرہ امدادی سرگرمیوں اور فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں، وہ ماحولیات، خواتین کو طاقتور بنانے اور غیر مراعات یافتہ طبقے کی ترقی کیلئے بھی کام کرتی ہیں۔