پاکستان کیخلاف سازشیں، بھارتی سیاسی و عسکری قیادت کااعتراف

نئی دہلی:پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں بھارت کا مسخ کردار سامنے آیا ہے، بھارتی سیاسی اور عسکری قیادت نے اس بات کا بے شرمی کے ساتھ اعتراف کرلیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روز انٹیلی جنس ایجنسیوں کی کاوشوں سے گرفتار ہونے والے گلزار امام عرف شمبے کی دہشت گردانہ کارروائیوں کے پس پشت بھاری ہاتھ نکلا ہے۔

بھارتی ناسور کا یہ پہلا واقعہ نہیں جس میں وہ پاکستان میں ریاستی دہشت گردی کو اپنے ناپاک عزائم کے لیے بڑھانا چاہتا ہے۔ ماضیِ قریب میں بھی بھارتی سیاسی اور عسکری قیادت مختلف فورمز پر پاکستان دشمنی میں اپنی دہشت گردانہ پالیسیوں کا بے شرمی سے اعتراف کرچکی ہیں۔

مودی کی مکارانہ چالیں بلوچستان کے امن و امان کو تباہ کرنا چاہتی ہیں جہاں کے چند ناسمجھ عناصر بھارتی ایما پر ریاست کے خلاف دہشت گردی کو ہوا دے رہے ہیں۔

مودی کا بیان جس میں وہ پاکستان پر من گھڑت الزام لگاتا ہے کہ ریاست سے بلوچستان نہیں سنبھل رہا، اس سے پوچھا جائے کہ بھارت میں چلنے والی سیکڑوں علیحدگی پسند تحریکیں جن میں خالصتان تحریک سرِ فہرست ہے اس کے روکنے پر مودی کی ناسور حکومت کا کتنا اختیار ہے؟

نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر شری اجیت کمار دوول نے کہا کہ پاکستان ہمارا دشمن ہے، دنیا کے سامنے دہشت گردی کو پاکستان میں عام کرنے کیلئے مالی مدد کا انکار کیا جائے لیکن پسِ پردہ انہیں پہلے سے بھی زیادہ مالی امداد فراہم کی جائے۔

شری اجیت کمار دوول نے یہ بھی کہا ہے کہ دہشت گردوں کو پیسہ دو اور ان سے کام لو، کیونکہ دہشت گرد کرائے کے قاتل ہیں۔سابق بھارتی چیف آف آرمی سٹاف جنرل بکرم سنگھ نے کہا کہ پاکستان کے ہی عوام کو پیسے کے زور پر استعمال کر کے اپنی بنائی ہوئی پالیسیوں سے بلوچستان میں قتل و غارت کا بازار گرم کرنا ہوگا۔