سنٹرل جیل پشاور میں خونریز تصادم، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت 4 زخمی

پشاور: سینٹرل جیل میں قیدیوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس کے نتیجے میں قیدیوں سمیت کئی جیل اہلکار زخمی ہوگئے۔

سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل مقصود خان  کے مطابق قیدیوں کےمخالف گروپوں کے مابین جھگڑا ہوا جس میں 4 افراد معمولی زخمی ہوئے۔

ایس پی جیل نے بتایا کہ جھگڑے میں ملوث قیدیوں کی دشمنی ہے اور قیدیوں کے جھگڑےکے دوران بیچ بچاؤ میں جیل اہلکاروں کو معمولی زخم آئے،

انہوں نے مزید بتایا کہ واقعے کی ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے اور جھگڑے میں ملوث قیدیوں کو مختلف جیلوں میں بھیج رہے ہیں۔