خیبرپختونخوا میں انتخابات کرانا ممکن نہیں، نگراں کابینہ، الیکشن کمیشن کو خط لکھنے کی منظوری

پشاور: خیبرپختونخواکی نگراں کابینہ کا کہنا ہے کہ فنڈز کی کمی اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبے میں انتخابات کرانا ممکن نہیں ہے۔

پشاور میں نگراں کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں شرکاء نے الیکشن کمیشن کو صوبے میں انتخابات کے لئے مراسلہہ لکھنے کی منظوری دی۔

اجلاس میں الیکشن کمیشن کو موجودہ حالات میں صوبے میں انتخابات ممکن نہ ہونے سے آگاہ کرنے کے لیے خط لکھنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

کابینہ نے ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرانے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمیں کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے فنڈ نہیں، انتخابات کے لئے کہا سے دیں، کئی ایسے ادارے ہیں جن کے ملازمین کو ابھی تک تنخواہیں نہیں ملی۔

کابینہ نے صوبے میں امن و امان کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ پولیس پر حملے ہو رہے ہیں، لہٰذا ان حالات میں انتخابات ممکن نہیں۔