دنیا میں مسلمانوں کی آبادی 2 ارب سے تجاوز کرگئی

نیویارک: دنیا میں مسلمانوں کی آبادی 2 ارب سے تجاوز کرگئی۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گلوبل مسلم پاپولیشن ویب سائٹ کی جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا میں مسلمانوں کی آبادی 2 ارب سے تجاوز کرگئی ہے یعنی دنیا کی 25 فیصد آباد ی کا مذہب اسلام ہے۔ 

اس طرح اسلام آٹھ ارب سے زائد آبادی پر مشتمل دنیا کا دوسرا بڑا مذہب ہے۔