سعودی عرب کی حکومت نے ملک بھر میں عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ مطابق سعودی عرب میں 21 سے 24 اپریل تک عیدالفطر کی تعطیلات ہوں گی۔
رپورٹ مطابق سعودی عرب میں عید الفطر کی 4 چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے جو 21 اپریل بروز جمعہ سے 24 اپریل بروز پیر تک ہوں گی۔
تاہم سعودی عرب کے مرکزی بینک نے تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بینکوں میں پبلک ڈیلنگ 17 اپریل سے بند ہوجائیں گی اور 25 اپریل سے بینک دوبارہ کھلیں گے۔
ماہرین نے امکان ظاہر کا ہے کہ سعودی عرب میں عید الفطر 21 اپریل بروز جمعہ ہوگی۔ اگر ایسا ہوجاتا ہے تو ایک ہی دن میں دو خطبے (نماز عید اور نماز جمعہ) سننے کی سعادت حاصل ہوگی۔