ینگون:میانمار میں فوجی حکومت نے مارشل لا کے خلاف جدوجہد کرنے والے سیاسی رہنماؤں اور مزاحمت کاروں کے گڑھ پر فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں 50 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میانمار کی فوج کے لڑاکا طیاروں اور ہیلی کاپٹرز نے ینگون کے مضافاتی علاقے پر بمباری کی۔ یہ قصبہ ملک میں دو سال قبل کی گئی فوجی بغاوت کیخلاف مزاحمت کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔