پاکستان سمیت دنیا بھر میں رمضان المبارک کا تیسرا عشرہ جاری ہے،اہل ایمان اللہ کے حضور دعاؤں کی قبولیت اور بخشش کے طلب گار ہیں،عید کے قریب آتے ہی عید کی تیاریاں بھی زوروشور سے جاری ہیں،اسی طرح متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے انسانی وسائل اور(ایم او ایچ آر ای) نے عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔
یواے ای کی وزارت برائے انسانی وسائل نے اسلامی تہوار کیلئے 5 دن تک کی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے،اس سے پہلے وفاقی اتھارٹی برائے سرکاری انسانی وسائل (FAHR) نے پبلک سیکٹر کیلئے چھٹیوں کا اعلان کیا تھا۔
خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات نے سرکاری اور نجی شعبوں کی سرکاری تعطیلات کویکجا کیا تھا،جس کا مطلب ہے کہ اماراتی اورسرکاری محکموں اور نجی کمپنیوں میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کو ایک جیسی چھٹیاں ملتی ہیں۔
متحدہ عرب امارات میں عید الفطرجمعہ 21 اپریل کوہو گی تو اس سے شہریوں کو 4 دن کی چھٹیاں ملیں گی،اگرہفتہ، 22 اپریل کوعید ہوئی تو رہائشی 5 دن کے ویک اینڈ سے لطف اندوزہوسکیں گے۔