مینیسوٹا: امریکا کے بڑے شہروں میں سے ایک مینیاپولس میں مسلمانوں کو نماز کے پانچوں اوقات میں اذان دینے کی اجازت مل گئی۔
امریکی ریاست مینیسوٹا کے شہر مینیاپولس کی کونسل نے پانچوں وقت کی نماز کیلئے مساجد میں اذان دینے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد مینیسوٹا پانچوں وقت اذان کی اجازت دینے والا امریکا کا پہلا بڑا شہر بن گیا ہے۔
کونسل نے متفقہ طور پر شہر کے شور آرڈیننس میں تبدیلیاں کرتے ہوئے ایک قرارداد منظور کی۔ اس سے قبل شور آرڈیننس کے تحت سال کے مخصوص اوقات میں صبح اور شام کی اذانوں پر پابندی تھی۔