خرطوم:سوڈان کی بگڑتی ہوئی سکیورٹی صورت حال کے پیش نظر خرطوم میں پاکستانی سفارت خانے نے پاکستانی شہریوں سے سرگرمیاں محدود کرنے اور گھروں سے باہر نہ نکلنے کی درخواست کی ہے۔
پاکستانی سفارت خانے نے ٹوئٹر پر اپنا ہیلپ لائن نمبر 0924095119 شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس نمبر کو محفوظ کر لیا جائے تاکہ بوقت ضرورت کام آ سکے۔
ادھر سوڈان کی فوج نے ملک پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کے لیے دارالحکومت کے قریب پیراملٹری فورس کے اڈے پر فضائی حملے کیے جس میں جھڑپوں میں 56 شہری ہلاک ہو گئے۔