بھارتی شہر ممبئی میں ہیٹ اسٹروک کے نتیجے میں گیارہ افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے قریب کھارگھر میں گرمی کے باوجود حکومت کے تحت ایوارڈز شو کا انعقاد کھلے میدان میں کیا گیا۔ تقریب کئی گھنٹے تک جاری رہی، ایوارڈز شو میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید گرمی اور حبس کے باعث ایوارڈز شو میں شریک 11 افراد ہیٹ اسٹروک کے باعث ہلاک ہو گئے جبکہ گرمی کی وجہ سے 50 سے زائد افراد کی حالت غیر ہوگئی، جنہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔
ایوارڈز شو کی تقریب میں بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ سمیت بھارتیہ جنتہ پارٹی سے تعلق رکھنے والے نامور سیاستدانوں نے بھی شرکت کی تھی۔
واضح رہے کہ ممبئی سے قریب جہاں ایوارڈز شو کا اہتمام کیا گیا تھا وہاں پر درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور طبی ماہرین نے شدید گرمی کے باعث عوام کو دن کے اوقات میں غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نکلنے سے منع کر رکھا ہے۔