دوحا: قطر میں حکومت کی جانب سے عیدالفطر پر 9 روزہ تعطیلات کے اعلان کے بعد عوام کو 11 دن کی چھٹیاں مل گئیں۔
عرب میڈیا کے مطابق قطر میں 19 اپریل بروز بدھ سے 27 اپریل جمعرات تک عید کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا جب کہ ملک میں جمعہ اور ہفتے کو ہفتہ وار چھٹیاں ہیں اس لیے دفاتر 11 روز بعد اتوار کو کھلیں گے۔
عمان اور متحدہ عرب امارات میں عید پر 5 دن جب کہ سعودی عرب میں 4 دن کی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ پاکستان میں بھی عید الفطر پر 5 روزہ تعطیلات ہوں گی۔
امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عید الفطر ہفتے کے روز ہوگی۔
سعودی عرب نے عوام سے جمعرات کے روز چاند دیکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ چاند کی شہادت سے متعلق قریبی دفاتر میں جاکر بتائیں۔