ہندو انتہا پسندوں نےخانہ کعبہ پر قبضہ کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق نام نہاد سیکولر ہندوستان میں مسلمانوں کا جینا اجیرن ہو گیا ہے۔ یاتی نر سنگھ آنند کا کہنا ہےکہ خانہ کعبہ بھی (نعوذوباللہ) مندر ہے۔ مسلمانو ں کو شکست دینے کے لئے خانہ کعبہ پر قبضہ کرنا ہو گا ۔ یاتی نر سنگھ آنند کا کہنا ہے کہ آب ِ زم زم (نعوذوباللہ) دریائے گنگا ہے ۔مکیشور مندر ( خانہ کعبہ) پر قبضہ کر نے تک مسلمانوں کو شکست نہیں دی جا سکتی ہے۔
ہندوانتہا پسند رہنما کے توہین آمیز بیانات پر مسلمانوں میں غم و غصہ کی شدید لہر ہے۔ ہیجان انگیز بیانات کے باوجود حکومت ایکشن لینے سے گریزاں ہے۔
ماضی میں بھی مودی کے ہندوستان میں مسلمان دُشمنی کے بے شمار واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ بڑھتی انتہا پسندی کے باعث بھارت پورے عالم اسلام کے لئے خطرہ بن رہا ہے۔ یاتی نر سنگھ آنند کے اشتعال انگیز بیانات اور حکومتی بے عملی نے نظریہ پاکستان پر مہر ثبت کر دی ہے۔ پاکستانی عوام اور افواج ہندؤ جنونیت کی یلغار کے سامنے پہلی آہنی دفاعی لکیر ہیں۔ کیا نفرت کی اس آگ میں بھارتی اقلیتیں اپنے آپ کو محفوظ تصور کرتی ہیں؟