روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کو امریکا کا جدید ترین پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام مل گیا۔
خبرایجنسی کے مطابق یوکرینی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ امریکی پیٹریاٹ ائیرڈیفنس سسٹم یوکرین پہنچ گیا ہے۔
یوکرینی وزیردفاع اولیکزی ریزنیکوف کا کہنا تھا کہ امریکا، جرمنی اور ہالینڈ نے اپنی زبان کا پاس رکھا۔
واضح رہے کہ امریکا نے گزشتہ سال یوکرین کو اپنا جدید ترین پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام دینے کا اعلان کیا تھا۔
روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے امریکا اور یورپی ممالک یوکرین کو دفاعی امداد فراہم کر رہے ہیں۔