سعودی عرب میں عیدالفطر جمعہ کو ہو گی یا ہفتہ کو اس بارے میں دنیا کے تیرہ ممالک سے تعلق رکھنے والے فلکیاتی علم کے 25 ماہرین نے مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔
ماہرین کی جانب سے جاری کئے گئے مشترکہ اعلامیہ میں کہاگیاکہ آج بروز جمعرات شوال کا چاند نظر آنا ممکن نہیں ہے، اس طرح رمضان تیس روزوں پر مشتمل ہوگا اور بروز ہفتہ 22 اپریل کو سعودی عرب میں عید ہوگی۔واضح رہے سعودی گزٹ نے عیدالفطر 21 اپریل بروز جمعہ ہونے کی پیشگوئی کی تھی۔
دوسری جانب ماہرین فلکیات نے پاکستان میں بھی عید ہفتہ کو ہونے کی پیشگوئی کی تھی لیکن عیدالفطر کا حتمی فیصلہ آج رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد ہو جائے گا۔