محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ پشاور میں مطلع ابر آلود رہنے کے باعث آج شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں۔
شوال کے چاند کے حوالے سے محکمۂ موسمیات کی جانب سے پشاور سمیت خیبر پختون خوا میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
چاند نظر آنے کا امکان بہت کم
ملک بھر میں عید کا چاند نظر آنے کا امکان بہت کم ہے، چاند نظر نہ آنے کی صورت میں عیدالفطر 22 اپریل بروز ہفتہ کو ہو گی۔
آج سورج گرہن، چاند نظر نہ آنے کا سبب
محکمۂ موسمیات کے مطابق آج 20 اپریل کو سورج گرہن ہے، جس کے باعث مختلف ممالک میں نیا چاند نظر نہیں آئے گا۔
آج سورج گرہن صبح ساڑھے 6 بجے شروع ہو کر دوپہر 12 بجے ختم ہو گا۔
سورج گرہن چاند کی 29 تاریخ کو ہوتا ہے اور اگلے روز نیا چاند نظر آتا ہے۔
ماہرین کے مطابق جن ملکوں میں سورج گرہن دیکھا جائے گا وہاں نیا چاند نظر نہیں آئے گا، سورج گرہن کے منفی اثرات کی وجہ سے دنیا کے کئی ملکوں میں موسم بہت خراب ہو گا۔
اس صورتِ حال کے سبب عید الفطر 30 روزے مکمل ہونے کے بعد ہفتہ 22 اپریل 2023ء کو منائے جانے کا قوی امکان ہے۔