سری نگر: فوجی ٹرک میں آگ بھڑک اٹھنے کے نتیجے میں پانچ بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق جموں کشمیر اور پونچھ شاہراہ پر جمعرت کی شب ایک فوجی ٹرک میں آگ بھڑک اٹھنے سے اس میں سوار پانچ فوجی ہلاک ہوگئے۔
ٹرک میں آگے لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی تاہم امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ٹرک میں آگ آسمانی بجلی گرنے سے لگی جس کی وجہ سے اس میں سوار فوجیوں کو باہر نکلنے کا موقع نہ مل سکا اور وہ موقع ہی پرہلاک ہوگئے۔
جلتے ہوئے ٹرک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرک کو شعلوں نے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ۔
بھارتی فوجی حکام کے مطابق ٹرک میں آگ شب تین بجے کے لگ بھگ لگی جب ٹرک بھمبر گلی سے سنگیوٹ کی طرف رواں دواں تھا۔