پشاور: گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے گورنر ہاؤس میں عوام کے ساتھ عید منانے اوردودن گورنر ہاؤس کوعوام کے لیے کھولنے کا اعلان کر دیا۔
گورنر عید الفطر کی خوشیاں عوام کے ساتھ منانے کیلئے عید کے پہلے اور دوسرے روز گورنر ہاؤس میں صبح 10 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک موجود رہیں گے اور عوام سے عید ملیں گے۔
گورنر نے اس موقع پرپاکستان ،خیبر پختونخوا کے عوام سمیت تمام امت مسلمہ اور خاص کر بیرون ملک پاکستانیوں کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عید کی حقیقی خوشی ایک دوسرے سے مل بانٹنے سے ہی حاصل ہوتی ہے۔
گورنر نے ملک بھر اور خیبر پختونخوا کے مخیر عوام سے اپیل کی کہ عید کی خوشیوں میں اپنے علاقوں کے غرباء اور ان کے بچوں کوبھی شامل کریں۔