لاہور:وزارت مذہبی امور کی نئی ہدایت کے مطابق عازمین حج کیلئے پاسپورٹ جمع کرانے کی تاریخ میں 28 اپریل تک توسیع کردی گئی۔
وزارت مذہبی امور نے عازمین کیلئے نئی ہدایت جاری کی ہے جس میں بتایا کہ عازمین حج اپنے متعلقہ بینک برانچز میں پاسپورٹ 28 اپریل تک جمع کرواسکتے ہیں، تاریخ میں توسیع عازمین حج کی سہولت کیلئے کی گئی ہے۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ بائیو میٹرک میں مشکلات سے متعلق وزارت مذہبی امور کو آگاہ کیا جاسکتا ہے۔