دو حہ:قطر میں بھارتی بحریہ کے 8 سابق اہلکاروں پر جاسوسی کے الزامات میں مقدمے کا آغاز کردیا گیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی بحریہ کے 8 سابق اہلکار قطر میں ایک دفاعی کمپنی میں ملازم تھے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔
بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ قطر نے فردِ جرم کی تفصیلات نہیں بتائیں۔
ذرائع کے مطابق بھارتی ملزمان نے آبدوزوں کی خریداری کی تفصیلات ایک ملک کو دی ہیں۔