بھارتیہ جنتا پارٹی کی متعصب حکومت نے ایک بار پھر ہندو ووٹرز کے جذبات سے کھیلنے اور انہیں دھوکا دینے کی تیاری کر لی ہے۔
مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوڑی میں ایک فوجی ٹرک میں لگنے والی آگ کی ہزیمت مٹانے کے لیے مودی سرکار نے جعلی آپریشن کی تیاری کرلی جس کے تحت پہلے سے چھپائے گئے گولہ بارود کی برآمدگی ظاہر کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق اس جعلی آپریشن میں بھمبر گلی میں واقع 120انفنٹری بریگیڈ حصہ لے گا۔ جعلی برآمدگی کے بعد تصاویر اور ویڈیوز میڈیا کو ریلیز کی جائیں گی اور ایک بڑی کامیابی کے طور پر پیش کیا جائے گا۔
گولہ بارود کی جعلی برآمدگی کا ملبہ پاکستان اور تحریک آزادیِ کشمیر پر ڈالنے کے بھی امکانات ہیں۔ جعلی آپریشن کا مقصد راجوڑی واقعے میں اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنا اور بھارتی عوام کو رام کرنا ہے۔
یاد رہے کہ بھارت عالمی میڈیا میں اپنے جعلی آپریشن کی وجہ سے پہلے ہی کافی بدنام ہے۔
واضح رہے کہ 20 اپریل کو ضلع راجوڑی میں بھارتی فوج کے ٹرک میں آتشزدگی میں 5 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ اس غفلت اور ناقص پیشہ ورانہ تربیت کے باعث مودی سرکار پر عوامی دباؤ تھا۔