ٓؒاسلام آباد:عازمین حج کو آب زم زم مفت نہیں قیمتاً ملے گا بلکہ پاکستانی عازمین حج کو رواں برس 20 کروڑ روپے ادا کرنے ہوں گے۔آب زم زم کے حصول کے لئے سعودی عرب کو رقم ڈالرز میں ادا کی جائے گی۔
ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق عازمین کچھ عرصہ قبل تک مفت اور مقدار کی شرط کے بغیر آب زم زم لا سکتے تھے،اب اجازت نہیں۔
آب زم زم کا پینا باعث شفا اور فضیلت ہے، جوحاجی صاحبان دوست احباب کو بطور تحفہ دیتے تھے۔ہر حاجی کو پاکستان واپس پہنچنے پر صرف پانچ لیٹر آب زم زم ملے گا۔
آب زم زم کے لئے فی کس 1114 روپے ادا کرنے ہوں گے جو 15 سعودی ریال بنتے ہیں۔ پاکستانی حاجیوں کو 8لاکھ،96ہزار لٹر آب زم زم فراہم کیا جائے گا۔
ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین سے آب زم زم کی قیمت حج اخراجات میں پیشگی وصول کی جارہی ہے۔
آب زم زم کی مد میں رقم کی ادائی سے پاکستانی عازمین حج کی جیب پر اضافی بوجھ پڑ رہاہے۔پاکستانی آب زم زم کی قیمت کی مد میں 19کروڑ،96لاکھ روپے ادا کررہے ہیں۔
ذرائع وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سعودی حکام کا موقف ہے کہ آب زم زم غیر محفوظ بوتلوں میں بھرنے سے فضائی سفر میں مشکلات درپیش ہوتی ہیں