واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان میں کسی بھی ایسی حکومت کی حمایت کریں گے جو پاکستانی عوام کی مرضی کی عکاس ہو۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ ہم یقینی طور پر پاکستان کی داخلی یا ملکی سیاست پر کچھ نہیں کہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی مذہبی آزادی پر کمیشن ایک آزاد امریکی کمیشن ہے، جو کہ صدر، سیکرٹری خارجہ اور کانگریس کو پالیسی سفارشات فراہم کرتا ہے، حکومتیں یا دیگر ادارے جن کے پاس اس رپورٹ کے بارے میں سوالات یا تبصرے ہیں انہیں براہ راست کمیشن سے رابطہ کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے اپنی سالانہ رپورٹ میں بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں سے ناروا سلوک کی نشاندہی کی ہے۔