امریکا کے یکم جون تک دیوالیہ ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا گیا

واشنگٹن: امریکی وزیر خزانہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر قرض کی حد نہ بڑھائی گئی تو یکم جون تک امریکا دیوالیہ ہوجائے گا۔

امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ کانگریس قرض کی حد بڑھائے یا حد کو معطل کردے۔

دوسری جانب صدر جوبائیڈن امریکا کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے 9مئی کو اراکین کانگریس سے ملاقات کریں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  امریکا میں سلیکون ویلی بینک اور سگنیچر بینک دیوالیہ ہوچکے ہیں۔