سری نگر: بھارتی فوج کا جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہیلی کاپٹر مقبوضہ جموں و کشمیر میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ حادثے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کا جدید ٹیکنالوجی سے لیس درھو ہیلی کاپٹر مقبوضہ کشمیر کے علاقے میں معمول کی پرواز کے دوران گرا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر پر بھارتی فوج کے 3 افسران کو لے کر جارہا تھا، جب حادثہ پیش آیا۔
ہیلی کاپٹر درھو کشمیر کے ضلع کشتور میں گرکر تبا ہوگیا۔ سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ۔ سرچ آپریشن ٹیم کو ہیلی کاپٹر کی باقیات ایک قریبی دریا سے مل گئیں۔ پائلٹ اور معاون پائلٹ میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
دونوں زخمیوں کو ہسپتال داخل کرایا گیا ہے۔ ترجمان بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ ہی کاپٹر پر سوار تیسرے بھارتی فوجی کا پتہ نہیں چل سکا۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کے زندہ ملنے کے امکانات بھی کم ہورہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ تاحال حادثے کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جاسکا۔ فوج کی جانب سے حادثے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ گزشتہ 1 ماہ میں بھارتی فوج کے 3 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوچکے ہیں۔