وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ کریملن پر ڈرون حملے کے پیچھے امریکا کے ہونے کا روسی دعویٰ بالکل غلط ہے۔
روسی حکام کے مطابق صدر ولادیمیر پیوٹن کو قتل کرنے کے لئے کریملن پر ڈرون حملہ کیا گیا جس میں صدر پیوٹن محفوظ رہے۔
ترجمان روسی صدر کا کہنا تھا کہ پیوٹن پر حملے کے پیچھے امریکا کا ہاتھ ہے اور وہی اس میں ملوث ہے، تاہم امریکا نے روس کے الزامات مسترد کردیے ہیں۔
وائٹ ہاؤس نے کریملن پر ڈرون حملے میں امریکا کے ملوث ہونے کا روسی دعویٰ غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے صدارتی محل پر ڈرون حملہ میں امریکا کو ملوث کرنا درست نہیں ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی میڈیا سے گفتگو میں وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے مزید کہا کہ کریملن پر ڈرون حملے کے پیچھے امریکا کے ہونے کا روسی دعویٰ بالکل غلط ہے۔
جان کربی نے کہا امریکا یوکرینی حدود سے باہر حملہ کرنے کے لیے یوکرین کی حوصلہ افزائی نہیں کرتا۔
بدھ کو روس نے کہا تھا کہ کریملن پر ڈرون حملہ روسی صدر کو مارنے کی کوشش ہے۔ جس کی کوشش کے پیچھے امریکا کا ہاتھ ہے۔
جان کربی کا کہنا تھا کہ امریکا کا اس حملے سے کوئی لینا دینا نہیں، امریکا کو تو یہ تک نہیں معلوم کہ وہاں ہوا کیا ہے جبکہ امریکا کسی انفرادی لیڈر پر حملے کی حمایت نہیں کرتا جبکہ یوکرین نے بھی ڈرون حملے کی تردید کی ہے۔