سئیول: امریکا کا ایف 16 طیارہ جنوبی کوریا میں گرکرتباہ ہوگیا۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کا ایف 16 جنگی طیارہ جنوبی کوریا میں امریکی فوجی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔
حکام کے مطابق طیارہ آٹھویں فائٹر ونگ کا ایف 16 طیارہ تربیتی پرواز پر تھا جو کھیتوں میں گر کرتباہ ہوا۔ حادثے میں طیارے کا پائلٹ کا محفوظ رہا جسے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جنوبی کوریا حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی ریسکیو حکام اور فائر فائٹرز موقع پر پہنچے اور آگ پر قابو پایا ۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔