روس نے جعلی خبر سے امریکی اسٹاک مارکیٹ کو کریش کردیا 

روس نے جعلی خبر سے امریکی اسٹاک مارکیٹ کو کریش کردیا 

ماسکو:روس آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا استعمال کر کے امریکہ کو خوفزدہ کرنے لگا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی مصنوعی انٹیلی جنس نے پینٹاگون میں دھماکا کرا دیا اور اس کی تصویر بھی جاری کردی۔ جس میں بڑے پیمانے پر تباہی دکھائی گئی۔

اس خبر کے بعد امریکی حکام میدان میں آگئے۔ واشنگٹن اور پینٹاگون نے خبر کو جعلی قرار دے دیا۔ اے آئی کی خبر کے بعد سوشل میڈیا پر طوفان آگیا۔۔ امریکی اسٹاک مارکیٹ میں بھی شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر کئی ویری فائیڈ اکانٹس پر ایک تصویر اچانک گردش کرنے لگی تھی جس میں پینٹاگان کی عمارت کے باہر سیاہ دھواں اٹھتا ہوا دکھایا گیا تھا۔ تصویر سے ایسا تاثر مل رہا تھا جیسے عمارت کے باہر دھماکہ ہوا ہے۔

ٹوئٹر پر متعدد ویری فائیڈ اکانٹس پر یہ تصویر شیئر کی گئی اور اس کے ساتھ عبارت تحریر کی گئی کہ امریکہ میں پینٹاگان کے باہر دھماکہ ہوا۔ بھارت سمیت دنیا بھر کے بعض ٹی وی چینلز نے اس پر بریکنگ نیوز بھی چلائی جب کہ کچھ نیوز چینلز پر تجزیے بھی شروع کر دیے گئے۔