دبئی: عیدالاضحیٰ کے موقع پر دبئی میں سپراسٹورز نے خریداروں کے لیے اشیا 90 فیصد تک سستی کردیں۔
عرب میڈیا کے مطابق سپراسٹورز کی جانب سے لگائی گئی سپر سیل 3 روز تک جاری رہے گی اور اس دوران خریداروں کو اشیا 90 فیصد تک سستی فروخت کرجارہی ہیں۔ سیل سے فائدہ اٹھانے کے لیے اسٹورز کے باہر خریداروں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔
جن اشیا کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے ان میں ملبوسات، الیکٹرونکس، بچوں سے متعلق اور دیگر ضروری اور روزمرہ استعمال کی چیزیں شامل ہیں۔خریداروں کا کہنا ہے کہ سپر سیل سے سب کو عید الاضحیٰ کو اچھے طریقے سے منانے کا موقع مل جائے گا۔