قطر میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے بعد تنخواہ کا مطالبہ کرنے والے سکیورٹی گارڈز کو جیل بھیج دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق قطر میں کھیلے گئے ورلڈکپ 2022 کے دوران جن افراد نے بطور سیکیورٹی گارڈ کام کیا تھا، انہیں ٹورنامنٹ کے بعد کنٹریکٹ پر جھگڑنے کی بنیاد پر 5 ماہ کیلئے جیل بھیج دیا گیا۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ جیل جانے والے افراد میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے 2 افراد شامل ہیں، جن کے نام شاکر اللہ اور ظفر اقبال ہیں جبکہ ایک بھارتی سیکیورٹی گارڈ شامل ہے۔
قطر میں رہنے کے بعد مقامی سکیورٹی فرم شارک سکیورٹی سروسز کی جانب سے ان کی ملازمت 3 ماہ پہلے ختم کردی گئی تھی، جس کے بعد تینوں کو مبینہ طور پر 6 ماہ قید اور 10 ہزار قطری ریال کا جرمانہ کیا گیا۔
قطری حکومت کے ترجمان نے برطانوی اخبار دی گارڈین کو بتایا کہ اسٹارک سکیورٹی سروسز نے خلیجی ریاست کے لیبر قوانین کو توڑا ہے جس پر اسے قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑے گا۔