بھارتی تجزیہ نگار سمیت جین نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر مودی سرکار سے فارن فنڈنگ لینے کا حیرت انگیز دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکار نے 100 سے 200 کروڑ بھارتی روپے پی ٹی آئی کو دلوائے۔
ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بھارتی تجزیہ نگار نے کہا کہ اس فنڈ کی بدولت عمران خان نے فوج کے خلاف بولنا شروع کیا۔
سمیت جین نے کہا کہ ہم لوگ ہر سال 10 سے 12 ہزار کروڑ روپیہ کشمیر کے اوپر لگاتے تھے، مودی جی نے ’عمران خان کی پارٹی کو فنڈز دلا دئیے 100، 200 کروڑ روپے، وہ آرمی کے خلاف بولنا شروع ہوگئے‘، اس طرح ہمارا جو ہمارا 9 ہزار 900 کروڑ روپیہ بچا وہ ہم نے کشمیر میں ترقیاتی کاموں میں لگا دیا۔
انہوں نے کہا کہ ’عمران خان نے جو انڈیا کیلئے کیا ہے۔۔۔ ان کا جو اکاؤنٹ ہے جس پر ان کے اوپر نیب میں کیسز چل رہے ہیں، یہ فنڈز کہاں سے آئے ہیں؟ اس کے اندر انڈینز (بھارتیوں) کی بہت بڑی کنٹریبیوشنز (شراکت) ہیں، اور یہ انہوں نے کبھی ظاہر نہیں کئے، جو کہ کافر ملک سے انہیں اجازت ہی نہیں تھی کہ الیکشن فنڈز دوسرے ملک سے حاصل کریں۔‘