ترکیہ، صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ آج

ترکیہ میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آج ووٹ ڈالے جائیں گے۔

پہلے مرحلے کی ووٹنگ میں کوئی بھی امیدوار 50 فیصد ووٹ حاصل نہیں کر پایا تھا۔ صدر اردوان کو 49.5 اور کمال کلیچ داراولو کو 44.9 فیصد ووٹ ملے تھے۔

رن آف میں صدر رجب طیب اردوان اور کمال کلیچ دار میں مقابلہ ہوگیا۔

پہلے مرحلے میں 5 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کرنے والے سینان اوعان صدر اردوان کی حمایت کا اعلان کرچکے ہیں۔