امریکا میں موٹرسائیکل ریلی پر فائرنگ، 3 افراد ہلاک

واشنگٹن:امریکا میں موٹرسائیکل ریلی پر فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق جنوب مغربی ریاست نیو میکسیکو کے علاقے ریڈ ریور میں موٹر سائیکل ریلی پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے۔ ہلاک ہونے والے 3 افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریڈ ریور کے مئیرکا کہنا ہے کہ ریلی کے دوران موٹرسائیکل سواروں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد انہوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی۔ سابق فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے موٹرسائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا تھا۔

 ریلی کے شرکا کی اکثریت دوسرے علاقوں سے ریلی میں حصہ لینے آئی تھی۔