سرینگر:مقبوضہ جموں و کشمیر میں بس گہری کھائی میں گرنے سے 10 ہندو زائرین ہلاک،57 زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق امرتسر سے آنے والی بس سرینگر ہائی وے پرجھجر کوٹلی کے قریب کھائی میں گری۔
ضلع ڈوڈہ میں گاڑی نالے میں گرنے سے ڈاکٹراور دوخواتین سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بس میں سوار ستر سے زائد زائرین ویشنو دیوی کے مندر پر جارہے تھے۔