لوئر چترال میں خوفناک ٹریفک حادثہ،8 افراد جاں بحق

لواری ٹنل براڈم کے مقام گاڑی کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔

چترال میں لواری ٹنل براڈم کے مقام پر ڈبل کیبن ڈاٹس گاڑی کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 8 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، اور لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر دروش اسپتال چترال منتقل کردیا۔

ریسکیو کے مطابق ڈاٹسن دیر سے چترال ڈومیل آرہی تھی اور اس میں میں 25 افراد سوار تھے، کہ عشیرت براڈم کے مقام بریک فیل ہونے کی باعث گہرے کھائی میں جاگری۔

ریسکیو ترجمان نے بتایا کہ حادثے میں موقع پر 5 افراد جاں جب کہ 15 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید 3 افراد دم توڑ گئے۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق جاں بحق 8 افراد میں تین بچے اور اور تین خواتین بھی شامل ہے، جاں بحق افراد میں حلیمہ بی بی، مروا بی بی، حکیم اللہ، عبداللہ اور رحمان ثنا، دائم خان رخسانہ اور گل بی بی شامل ہیں۔ جب کہ زخمی افراد ضیاء الدین ان کی بیوی دو بچے اور فیملی کے دیگر افراد شامل ہے۔