بی آر ٹی کیس، خیبرپختونخوا حکومت کا سپریم کورٹ میں دائر اپیل واپس لینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت نے سپریم کورٹ میں بی آر ٹی کے حوالے سے دائر اپیل واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔

نگراں وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا فیروز جمال شاہ کاکا خیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں بی آر ٹی کے حوالے سے دائر اپیل واپس لینے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی کی تحقیقات کا پشاور ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا تھا لیکن پی ٹی آئی حکومت نے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کردی تھی۔

نگراں وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے 4 مہینے کا بجٹ دینے کا اعلان بھی کردیا اور کہا کہ صوبائی حکومت بجٹ دیکھ رہی ہے۔

فیروز جمال شاہ کاکا خیل نے خیبر پختونخوا سے 36 کیسیز ملٹری کورٹ میں بھیجنے کا بھی بتا دیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی لیڈر شپ کی عدم گرفتاری کی وجہ صوبے میں ان کا نہ ہونا ہے، 9 مئی واقعات میں 3152 افراد گرفتار اور 1203 اے ٹی اے کیسیز ہے،انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ چیکس معاملے سے متعلق ایف آئی اے نے تفتیش شروع کی ہے، ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔