پرویز خٹک نے تحریک انصاف چھوڑنے کی خبروں کی تردید کردی

 پشاور: تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک نے پارٹی چھوڑنے کی خبروں کی تردید کردی۔

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختوانخوا اور پی ٹی آئی کے رہنما پرویز خٹک نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں کسی دوسری پارٹی میں شامل نہیں ہورہا۔

پرویز خٹک نے استحکام پاکستان پارٹی کے سرپرست جہانگیر ترین سے ملاقات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے میرے بارے میں سوشل میڈیا پر جو خبریں پھیل رہی ہیں وہ مکمل جھوٹ پر مبنی اور بے بنیاد ہیں۔