اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ مسرت ہلالی کو سپریم کورٹ کی جج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔
چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس مسرت ہلالی کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے کی تجویز دی۔
اجلاس میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ مسرت ہلالی کو سپریم کورٹ کی جج تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی سپریم کورٹ تعیناتی اتفاق رائے سے ہوئی۔
واضح رہے کہ جسٹس مسرت ہلالی نے گزشتہ ماہ ہی چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھایا ہے۔