پی پی، ن لیگ اور اے این پی نے گورنر خیبرپختونخوا کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا

پشاور: پی پی، ن لیگ  اور اے این پی نے گورنر خیبرپختونخوا کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق پیپلزپارٹی، ن لیگ اور اے این پی گورنر خیبرپختونخوا غلام علی کیخلاف صف آرا ہو گئیں اور انہیں گورنر کے عہدے سے ہٹانے پر متفق ہیں، پارٹی رہنمائوں نے وزیراعظم اور پارٹی قائدین کو گورنر کیخلاف شکایتوں کے انبار لگا دیئے۔

اتحادی جماعتوں کاکہناہے کہ ہمارے ہاتھ کچھ نہیں حکومت گورنر چلا رہے ہیں ،پی پی سیکرٹری اطلاعات کاکہنا ہے کہ گورنر کے ہوتے ہوئے انتخابات کی کوئی اہمیت نہیں، گورنر خیبرپختونخواغلام علی ایک متنازع شخصیت بن چکے۔ 

سابق ایم پی اے نگہت اورکزئی کاکہناہے کہ مافیا کی موجودگی میں گورنر ہائوس میں ڈالرز کا لین دین چل رہا ہے، ن لیگ رہنما ارباب خضر حیات کا کہناتھا کہ کرپشن کا بازار گرم، گورنر ہائوس میں پیسوں سے پوسٹنگ ٹرانسفر ہورہی ہیں، وزیراعظم سے شکایت کی ہے، گورنر کو فوری ہٹانے کا مطالبہ کیا۔