خیبر: پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ

خیبر پختونخوا کےضلع خیبر میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے۔

خیبر کے تھانہ باڑہ کیمت خان پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔

چیک پوسٹ پر حملے کے بعد دہشت گرد باآسانی فرار ہو گئے۔

تینوں زخمی اہلکاروں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔