پشاور:نگران وزیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر فیروز جمال شاہ نے ذاتی خرچ پر وال آف شیم بنانے کا اعلان کر دیا،وال آف شیم پر 9اور10مئی کے واقعات میں ملوث تمام شرپسندوں کی تصویریں لگائی جائیں گی۔
نگران وزیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر فیروز جمال شاہ نے ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پشاور میں پرتشدد احتجاج میں ملوث عناصر کو عوام کے سامنے لانے کے لیے وال آف شیم بنائی جائیگی۔
وال آف شیم ریڈیو پاکستان سمیت مختلف مقامات پر بنائی جائیگی۔ بیرسٹر فیروز جمال شاہ نے کہاکہ وال آف شیم پر آنے والا خرچہ ذاتی طور پر برداشت کروں گا۔