پروونشل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبر پختونخوا نے چترال، کوہستان اپر، دیر بالا اور سوات کے بالائی علاقوں میں گلیشئرپگھلنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔
پی ڈی ایم اے نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔
جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اپر اور لوئر چترال، کوہستان اپر، دیر اپر اور سوات کے بالائی علاقوں میں گرمی کی لہر سے گلیشئر پگھلنےسے گلاف/ فلیش فلڈ کا خدشہ ہے۔
مراسلے میں پی ڈی ایم اے نے ایمرجنسی اور ریسکیو سروسز کے اہلکاروں کی دستیابی کو یقینی بنا نے اور سیاحوں اور مسافروں کو پیشگی خبردار کرنے کی بھی ہدایت جاری کی ہے۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حساس علاقوں میں سیاحوں کی پیشگی کو خبردار کیا جائے سیاح کسی بھی غیر ضروری سفر سے گریز کریں اورحساس علاقوں کی مقامی کمیونٹی کو پیشگی اطلاع دی جائے۔