وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر و مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام کے قافلے پر حملہ ہوا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں ن لیگ کے رہنما امیر مقام کا کہنا تھاکہ مارتونگ میں نادرا آفس کے افتتاح اور جلسے کیلئے جارہا تھا کہ نامعلوم افراد نے میرے قافلے پر فائرنگ کی، میرےگارڈز کی جوابی فائرنگ سے مسلح افراد فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
2014 میں بھی اسی مقام پر امیر مقام پر خود کش حملہ ہوا تھا۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے امیر مقام پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے امیر مقام سے رابطہ کیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہےامیر مقام محفوظ رہے۔ وزیراعظم نے امیر مقام کی خیریت دریافت کی اور یکجہتی کا اظہار کیا اور ان کے جذبے، بہادری اور ثابت قدمی کو خراج تحسین پیش کیا۔