تربت: بلوچستان کے شہر تربت میں سی ٹی ڈی پر خاتون بمبار کے خودکش حملے میں ایک اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے انتظامی شہر تربت میں کمشنر آفس کے نزدیک کھڑی سی ٹی ڈی کی گاڑی کے قریب دھماکے میں ایک اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے.
پولیس کے مطابق دھماکا خود کش تھا اور دھماکا کرنے والی ایک خاتون بمبار تھی۔
ڈپٹی کمشنر تربت کے مطابق .خودکش حملہ ایک خاتون نے کیا، دھماکے میں پولیس کی ایک خاتون سپاہی بھی زخمی ہے، دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔
نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان نے دھماکے میں ایک پولیس اہل کار کی شہادت اور ایک خاتون اہل کار کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور واقعے میں ملوث عناصر کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت دی ہے۔