پشاور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سکھ شہری منموہن سنگھ کو قتل کردیا۔
پشاور پولیس ترجمان کے مطابق گلدرہ کے علاقے میں رکشے میں گھر جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے منموہن سنگھ کو قتل کیا۔
واقعے کے فوری بعد منموہن سنگھ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے قاتلوں تک پہنچنے کی کوشش شروع کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کرائم سین سے اہم شواہد اکٹھے کرکے مختلف زاویوں پر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔